Upaisa :: Ab tu yehi chalay ga
What is UPaisa Mobile Account?
‘UPaisa’s Mobile Account is a mini bank account linked with your Ufone connection, only its better;
you can use it on any phone, anywhere in the country!’
UPaisa Team


It functions just like any other bank account with the added convenience of being accessible from any corner of Pakistan, even while travelling. The primary benefit of the mobile account is that it can even be used on the most basic of mobile phones. It offers the following services:

  • Transfer money to another mobile account
  • Transfer money to a person (CNIC)
  • Transfer money to other banks (IBFT)
  • Pay Utility Bills
  • Make donations
  • Make online purchases

Wallet to Wallet Transaction:
Upaisa promotional reward will only be given on MPIN generation.

Find out how to get your own UPaisa Mobile account by clicking here.



<

موبائل اکاؤنٹ کی شرائط و ضوابط

یہ شرائط و ضوابط کسٹمرز کی رجسٹریشن اور بعد ازاں موبائل اکاؤنٹ خدمات (خدمت پر لاگو ہوں گی جو یو مائیکرو فائنائنس بینک لمیٹڈ (یو ایم بی ایل) اپنے ٹیلی کام کے ساتھ پی ٹی ایم ایل (یوفون) کے ہمراہ کی معاونت کرتا فراہم کرتا ہے

یہ شرائط و ضوابط آپ ('' آپ '' یا'' کسٹمر'' ) اور یو مائیکرو فائنائنس بینک لمیٹڈ کے درمیان ایک معاہدہ قائم قرار پائے گا ۔ موبائل اکاؤنٹ '' برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹس '' کی حیثیت سے پیش کیئے جا رہے ہیں جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان

کے جاری کردہ موجودہ برانچ لیس بینکنگ کے ضوابط ( بی بی ریگولیشنز) کے مطابق ہیں ۔ جن میں وقتاً فوقتاً ترمیم ہو سکتی ہے

حصہ الف : رجسٹریشن

.موبائل اکاؤنٹ کے لئے رجسٹر ہونا

.1

خدمات کے لئے رجسٹر ہونے کے ضمن میں آپ پر لازم ہے کہ

.1.1

صحیح اور قانونی کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ / قومی شناختی کارڈ برائے بیرونی ملک مقیم پاکستانی کے حامل ہوں ۔

1.1.1

رجسٹریشن کے وقت کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی کاپی فراہم کریں ۔

1.1.2

برانچ لیس بینکنگ کے شرائط و ضوابط کے علاوہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے واضع کردہ طریقہ کار اور) بی بی ریگولیشنز ) کے تحت کام کرنا۔

1.1.3

فراہم کی جانے والی خدمات کے استعمال پر لاگو شرائط و ضوابط قبول کرنا۔

1.1.4

مذکورہ بالا کے علاوہ کسٹمرز کے پاس ایک فعال ہوفون کنکشن اپنے نام پر رجسٹرڈ ہونا۔

1.1.5

خدمات کے لئے آپ کو درج ذیل محفوظ ذرائع سے رجسٹرڈ ہونا ہوگا۔

1.2

یو مائیکروفائنائنس بینک لمیٹڈ کی کوئی بھی برانچ۔

1.2.2

مخصوصی یوفون ایجنٹ مراکز۔

1.2.3

یو مائیکروفائنائنس بینک لمیٹڈیہ حق محفوظ رکھتا ہے کہ وہ رجسٹریشن کے لئے موصول ہونے والی کسی بھی درخواست کو بغیر وجہ بتائے بغیر منظوری یا مسترد کردے۔

1.3

یو مائیکروفائنائنس بینک لمیٹڈدرخواست کی منظوری کے لئے ریگولیٹری قوانین یا اپنی پالیسی کے مطابق مطلوبہ معلومات کی فراہمی کے لئے کسٹمر سے درخواست کر سکتا ہے۔

1.4

حصہ ب: موبائل اکاؤنٹس کا استعمال :

موبائل اکاؤنٹ استعمال کرنا۔

1

خدمات استعمال کرنے کے لئے آپ کو برانچ لیس بینکنگ سروس میں رجسٹرڈ ہونا ہوگا۔

1.1

آپ کو خدمات کے ضمن میں دی جانے والی سہولیات حاصل کرنے کے لئے اپنے یوفون موبائل فون کنکشن کو ہمہ وقت فعال رکھنا ہوگا۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ موبائل

1.2

اکاؤنٹ کے سلسلے میں دھوکہ دہی کا شکار ہو چکے ہیں یا کبھی آپ کے موبائل اکاؤنٹ کا غلط استعمال ہوا ہے جیسے ہی آپ کو معلوم ہو کہ آپ کے اکاؤنٹ سے کوئی مشتبہ

ٹرانزیکشن کی گئی ہے آپ ہمیں فوری اطلاع دیجئے اور اپنی قریبی یو مائیکروفائنائنس بینک لمیٹڈبرانچ کو اپنے معاملے سے آگاہ کیجئے ، یا یوفون کسٹمر 7777 علاوہ یوفون 

111-282-265 پر کال کر کے شکایات درج کروائیے ۔ اپنے ہونے والے نقصان کے لئے ہونے والی تفتیش کے سلسلے میں آپ کو ہم سے اور پولیس سے تعاون کرنا

ہوگا۔ ہم موبائل اکاؤنٹ سے متعلق دھوکہ دہی کی رپورٹ کروائیں گے۔ تمام کیسز کی تفتیش کریں گے تاکہ حفاظتی اقدامات کے ضمن میں درج مکمل تحفظ آپ کوفراہم کیا

جائے اور آپ کی دیگر شکایات کو دور کیا جائے اور یو مائیکرو فائنائنس بینک لمیٹڈ یہ جاننے کے بعد کہ آپ کے اکاؤنٹ کا ناجائز استعمال آپ کی طرف سے کسی بھی قسم کی

غلطی یا غفلت کا نتیجہ نہیں ہے توتفتیش کے بعد آپ کو ہونے والے کسی بھی اصل نقصان کویو مائیکرو فائنائنس بینک لمیٹڈ کی وضاحت کے مطابق پورا کیا جائے گا یہ تصدیق

کرنا آپ کی ذمہ داری ہوگی کہ ہمارے پاس آپ کا NADRA کا جاری کردہ درست کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور آپ کا یوفون موبائل فون نمبر درست ہے آپ کا

موبائل فون یا یوفون سم چوری ہو جانے کی صورت میں آپ کو ہمیں فوری طور پر مطلع کرنا ہوگا کیونکہ ہمیں آپ کا رجسٹرڈ موبائل اکاؤنٹ بلاک کرنا ہوگا۔ خدمات کے تعطل

سے ہمیں یہ یقین ہو جائے گا کہ آپ کے چوری شدہ موبائل فون یا سم کے ذریعے کوئی آپ کا اکاؤنٹ استعمال نہیں کر رہا ہے ہم وقتاً فوقتاً ایس ایم ایس یا ای میل کے 

ذریعے آپ سے رابطہ رکھیں گے لیکن ہم ایس ایم ایس یا ای میل کی درستگی یاوصولی کی ضمانت نہیں دیں گے ہم ایس ایم ایس یا ای میل بھیجنے میں کسی بھی قسم کی تاخیر یا ناکامی

کے نتیجے میں ہونے والے نقصان ، اخراجات، دعوے یا ہرجانے کے ذمہ دار نہ ہونگے اور آپ ہمیں اس سے بری الزمہ رکھیں گے ۔ ہم خدمات کی انجام دہی کے سلسلے

میں اظہار یا تقاضہ یا اس کے نتائج کی ضمانت نہیں دیں گے ۔

۔ سروس ، رجسٹریشن کے وقت آپ کو 4 عددی مستند خفیہ پن کوڈ (PIN) کا انتخاب کرنا ہوگا تاکہ رجسٹرڈ موبائل اکاؤنٹ کے ذریعے کی گئی ٹرانزیکشنز کی سند رہے۔

1.3

ٹرانزیکشنز کی تکمیل کے لئے آپ کے موبائل اکاؤنٹ میں خاطر خواہ رقم موجود رہنی چاہیے ۔ بصورت دیگر ہم ٹرانزیکشنز کو مسترد کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔

1.4

برانچ لیس بینکنگ کی موجودہ حد مندرجہ ذیل ہے۔

1.5

آپ کے موبائل اکاؤنٹ (تمام خدمات) کو ڈیبٹ یا کریڈٹ کرنے کیلئے یومیہ حد 25,000/- روپے

1.5.1

آپ کے موبائل اکاؤنٹ (تمام خدمات) کو ڈیبٹ یا کریڈٹ کرنے کیلئے ماہانہ حد 40,000/- روپے

1.5.2

آپ کے موبائل اکاؤنٹ (تمام خدمات) کو ڈیبٹ یا کریڈٹ کرنے کیلئے سالانہ حد 2,00,000/- روپے

1.5.3

کسی بھی وقت موبائل اکاؤنٹ بیلنس کی حد 2,00,000روپے

1.5.4

مذکورہ بالا حدود بتائے گے اگلے درجے کے لئے بڑھائی جا سکتی ہیں ۔ پروڈکٹس اور حدود کے بارے میں تازہ صورت حال جاننے کے لئے آپ کال سینٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں 

ہماری صوابدید پر ہوگا کہ ہم خدمات میں شامل کوئی بھی کوئی بھی خدمات میں ترمیم اضافہ کریں یا انہیں خارج کر دیں۔

1.6

حصہ ج : تحفظ

موبائل اکاؤنٹ سروس کے لئے حفاظتی خصوصیات:۔

1

۔ حفاظت کے لئے سروس کی اہم ترین خصوصیت 4 ہندسوں والا PIN (خفیہ کوڈ) ہے جس کے ذریعے آپ اپنے موبائل اکاؤنٹ سے ٹرانزیکشنز کی تصدیق کر سکتے ہیں اور

1.1

ٹرانزیکشن کا اختیار دیتے ہیں اس کے علاوہ کچھ ٹرانزیکشنز کے لئے آپ کو مخصوص ٹرانزیکشنز ریفرنس نمبر اور کچھ ٹرانزیکشنز کے لئے خفیہ کوڈ دیا جائے گا۔

۔ ایسا PIN (خفیہ کوڈ)نہ منتخب کریں جس کا اندازہ با آسانی لگایا جا سکے۔ PIN کی حفاظت کو خطرے میں نہیں ڈالا جانا چاہیے۔جیسے ایک ہی عدد کا چار مرتبہ استعمال یا اعداد کابالترتیب استعمال جیسے 1234 ۔

1.2

۔ مذکورہ بالا شق 1.2 کی اصلیت کو برقرار رکھتے ہوئے PIN (خفیہ کوڈ) بشمول ہمارے کسی نمائندے یا ایجنٹ کو کبھی بھی ایس ایم ایس نہیں کرنا ہوگا۔ ٹرانزیکشن بخوبی مکمل کرنے ٹرانزیکشن کرتے وقت ان

1.3

ہدایات پر عمل کیجئے جو آپ کو ایس ایم ایس کی گئی ہیں ۔

۔ آپ کو کسی بھی صورت میں اپنا PIN (خفیہ کوڈ)اپنے موبائل فون میں اسٹور نہیں کرنا ہوگا ۔ اگر آپ کا ہینڈ سیٹ خود کار طریقے پر آپ کا PIN (خفیہ کوڈ) اسٹور کرتا ہے تو اس کو خارج کرنا آپ کی ذمہ داری

1.4

ہے اس سے یہ اطمینان رہے گا کہ آپ کا موبائل اکاؤنٹ کوئی استعمال نہیں کر سکے گا ۔ کیونکہ اے ٹرانزیکشن مکمل کرنے کے لئے آپ کا درست PIN (یاخفیہ کوڈ) درکار ہوں گے۔

۔ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ اپنے PIN (یاخفیہ کوڈ) کی حفاظت کریں اور PIN (یاخفیہ کوڈ) بشمول یو مائیکرو فائنائنس بینک لمیٹڈ کے کسی نمائندے یا ایجنٹ پر ظاہر نہ کریں ۔

1.5

۔ اگر PIN (یاخفیہ کوڈ) کسی پر ظاہر ہوجائے تو کسٹمر کو یو مائیکرو فائنائنس بینک لمیٹڈ کو مطلع کرنا ہوگا تاکہ اسPIN کو بلاک کر دیا جائے ۔ اور نیا PIN رجسٹر کیا جائے ۔

1.6

۔ یو مائیکرو فائنائنس بینک لمیٹڈ ایس کسی بھی ٹرانزیکشن کا ذمہ دار نہ ہوگا جو مستند ہو اور درست PIN (یاخفیہ کوڈ) سے کی گئی ہو اس طریقے پر کی گئی کسی بھی ٹرانزیکشنز کا ذمہ دار صرف کسٹمر ہوگا۔ صر ف ان 

1.7

صرف ان ٹرانزیکشنز کو صحیح تصور کیا جائے اور ان پر عمل در آمد کیا جائے گا جو رجسٹر موبائل اکاؤنٹ سے کی جائیں گی۔

۔ کسٹمر اس بات کو یقینی بنانے کا ذمہ دار ہوگا کہ وہ کوئی موبائل فون وائرسز (Viruses) ڈاؤن لوڈ نہیں کرے گا جو خدمات کی فراہمی کے ضمن میں استعمال ہونے والے کسی بھی سافٹ ویئر اپلیکیشنز میں 

مداخلت کریں جو یو مائیکروفائنائنس بینک لمیٹڈ کے زیر استعمال ہے اور اگر کسٹمر اس ذمہ داری کو پورا نہ کر سکا تو ایسی صورت میں یو مائیکرو فائنائنس بینک لمیٹڈ کسی بھی نقصان یا ہرجانے کا ذمہ دار نہ ہوگا۔

۔ اپنے تحفظ کے لئے کسٹمر اپنا پن کوڈ تبدیل کرے گا اور اپنے اکاؤنٹ کی ٹرانزیکشن لسٹ اور ای میل کو بھی وقتاً فوقتاً چیک کرتا رہے گا ۔ کسی شکائیت / مسلہ کی صورت میں بینک سے رابطہ کرے گا۔

1.9

آپ اپنے موبائل کو ان اٹنڈیڈ نہیں چھوڑیں گے اور یہ اکاؤنٹ کے تحفظ کے لئے ہے۔

1.10

حصہ ذ: ذمہ داری اور ذمہ داری سے استثنیٰ 

موبائل اکاؤنٹس درج ذیل شرائط و ضمانتوں کے حامل ہیں ۔

1

آپ ذمہ دار ہوں گے۔

1.1

۔ کسی بھی فرد (افراد) کے ذریعے ہونے والی غیر قانونی ٹرانزیکشن جن کے جس کے لئے PIN (یا خفیہ کوڈ) کا استعمال کر کے آپ کے اکاؤنٹ سے آپ کے علاوہ کسی نے رقم نکلوائی ہو تاوقتیکہ یہ ثابت

1.1.1

نہیں ہو جاتا کہ یہ کلی طور پر ہماری سنگین غفلت یا دھوکہ دہی کا نتیجہ ہے

۔ خدمات کی منسوخی تک تمام ٹرانزیکشن بشمول فیس اور لاگو ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی ادائیگی کے ۔ اگر آپ نے سروس کی منسوخی کے بعد کسی بھی ٹرانزیکشن یا فیس کی ادائیگی نہ کی ہو تو آپ یو مائیکرو فائنائنس بینک لمیٹڈ

1.1.2

کو تمام واجبات کی مکمل ادائیگی کے پابند ہوں گے ۔ اس ضمن میں ہم اپنے پاس آپ کے کسی بھی دیگر اکاؤنٹ سے غیر ادا شدہ ٹرانزیکشن کی رقم وصول کرنے کا مجاز ہوں گے۔

۔ آپ خدمات کو اپنی ذمہ داری پر استعمال کرنے کو منظور کرتے ہیں اور ہمیں کسی بھی قسم کے نقصان اور ہرجانے سے بری الزمہ قرار دیتے ہیں علاوہ اس کے کہ مذکورہ نقصان یا ہر جانہ براہ راست ہماری سنگین

1.2

غفلت یا دھوکہ دہی کا نتیجہ ثابت ہوجائے

۔ خدمات کے استعمال کے نتیجے میں تیسرے فریق کی طرف سے کسی بھی دعوے کے خلاف آپ ہمیں بری الزمہ رکھیں گے۔

1.3

۔ خدمات کے استعمال کے ذریعے خریدی جانے والی پری پیڈ پروڈکٹس مقررہ نیٹ ورک آپریٹر یا خدمات فراہم کرنے والے کی شرائط وضوابط پر فروخت کی جاتی ہیں اور خدمات کی شرائط و ضوابط آپ اور نیٹ ورک 

1.4

آپریٹر یا خدمات کرنے والے کے درمیان طے پانے والی خریداری کے معاہدے کی جگہ نہیں لے سکتے۔

۔ ٰؓبینیفیشریز کے تقرر اور انہیں ادائیگی کے وقت درست معلومات اور ہدایات کی فراہمی آپ کی ذمہ داری ہوگی بینیفیشریز کے تقرری اور ادائیگی کے ضمن میں آپ کی غلطی کی وجہ سے ہونے والے کسی بھی نقصان یا ہر

1.5

ہرجانے کہ ذمہ دار ہم نہیں ہوں گے ۔ اگر ہمیں غلط معلومات فراہم کی گئی ہوں گی تو آپ کی ارادی/ غیر ارادی غلطی سے کسی وصول کنندہ کو ادائیگی کے بھی ذمہ دار ہم نہیں ہوں گے۔ وصول کنندہ کی شناخت کی تصدیق

کی کسی قسم کی ذمہ داری بھی ہماری نہیں ہو گی ۔

۔ آپ ہر طرح کے دعوے ، ہرجانے، واجبات، نقصانات اور اخراجات ، چاہے بلا واسطہ یا بالواسطہ کے ذمہ دار ہوں گے اور ان کا تدارک کریں گے اور یو مائیکرو فائنائنس بینک لمیٹڈ کو ان سے بری الزمہ ٹھرائیں گے۔

1.6

جو ان شرائط و ضوابط کی رو سے ، آپ کی کسی بھی غفلت یا کسی دانستہ غیر دانستہ فعل کے نتیجے میں ہوں (ii) جو ان شرائط و ضوابط کے تحت آپ کی کارکردگی کے نتیجے میں ہوں یا آپ کے فرائض انجام دہی کے ضمن میں ہوں

(i)

7 ۔ ادائیگی کی اطلاع اور ادائیگی کا مقرر کردہ طریقہ کار:۔

1.7

آپ کو وصول کنندہ بینیفیشری(ز) سے رابطے کی درست تفصیلات ہمیں فراہم کرنا ہوں گی اور سروس کو محض اپنی ذمہ داری پر استعمال کرنا ہوگا۔ وصول کنندہ کو ادائیگی تصدیق کی اطلاع اس بات کی ضامن نہیں ہوگی کہ 

وصول کنندہ کو ادائیگی ہو گئی یا رقم تک رسائی مل گئی ۔ اس سلسلے میں ہم کسی قسم کی ذمہ داری قبول نہیں کریں گے او رآپ ہمیں ان خدمات کے استعمال کے ضامن میں ہونے والے کسی بھی نقصان، خرچے ، دعوے ، یا ہرجانے

جو آپ کو یا کسی تیسرے فریق کو بلا واسطہ یا بالواسطہ ، ہماری طرف سے کسی بھی ای میل ، ٹیلی فیکس اور ایس ایم ایس کی ترسیل میں کسی بھی تاخیر کے نتیجے میں ہوں گے، بری الزمہ قرار دیں گے ۔ ہم رقم کی ترسیل کی خدمات

کی انجام دہی یا نتیجتاً ان خدمات کے استعمال سے یا ترسیل شدہ اطلاعات کی درستگی اور صحت کے سلسلے میں اظہاراً ما تقیاضاً اس کے نتائج کی ذمہ داری نہیں دیں گے ۔ یہ سروس بلا معاوضہ نہیں ہے اور بینک کے جاری کردہ

شیڈول آف چارجز کے مطابق کی جائے گی ۔ آپ یوفون سروس سنٹر یا فرنچائز پر تشریف لا کر یا ہماری ہیلپ لائن کہ مندرجہ ذیل نمبروں پر رابطہ کریں یوفون کسٹمرز کے لئے ۔۔۔ 7777 علاوہ یوفون کسٹمرز 111-282-265 

یا یومائیکرو فائنائنس بینک لمیٹڈ کی قریبی برانچ پر تشریف لا کر فیس کی تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔

حصہ ہ: معاہدے کی تنسیخ و خدمات کا تعطل یا دستبرداری 

1 ۔ یو مائیکرو فائنائنس بینک لمیٹڈ مندرجہ ذیل اختیارات رکھتا ہے۔

۔ ہم کسی بھی وقت معاہدے کو اور آپ کا خدمات استعمال کرنے کا حق منسوخ یا معطل کر سکتے ہیں اگر:

1.1

۔ آپ نے PIN (یا خفیہ کوڈ) کو ظاہر کیا یا اس میں کسی کو شریک کیا یا آپ کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ NADRA سے تصدیق نہ ہوا ہو۔

1.1.1

آپ نے ان شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی کی ۔

1.1.2

آپ نے خدمات کا غیر قانونی استعمال کیا ۔

1.1.3

آپ کا اکاؤنٹ غیر فعال یا طویل عرصے سے استعمال نہ ہوا۔

1.1.4

۔ مذکورہ تنسیخ یا معطلی کی صورت میں ہم آپ کو تیس (30) روز کی تحریری مہلت دیں گے یا بذریعہSMS اطلاع دیں گے۔

1.1.5

آپ کسی بھی یوفون کسٹمر سروس سینٹر ، فرنچائزر یو مائیکرو فائنائنس بینک لمیٹڈ کی برانچ پر اپنا موبائل اکاؤنٹ منسوخ کروا سکتے ہیں ۔

1.2

۔ اس معاہدے کی منسوخی کے بعد دس (10) یوم کے اندر تمام بقایا ٹرانزیکشنز ک مد میں واجبات اور واجب الادا رقومات کا حساب بے باق ہونا چاہیے، ہمیں یہ اختیار حاصل ہوگا کہ ہم آپ کا حساب ،

1.3

اپنے پاس موجود آپ کے کسی بھی دوسرے اکاؤنٹ سے برابر کر لیں ۔

کسی بھی وجہ سے یو مائیکرو فائنائنس بینک لمیٹڈ کہ یہ منسوخی یا معطلی اپنے صارفین کے مفاد میں ضروری ہے ۔

1.4

1.5 ۔ دھوکہ دہی یا دھوکہ دہی کے شعبہ کی صورت میں ، یا ہمیں قانونی طور پر مجبور کیا جائے ، یا آپ نے مقررہ معیاد میں خدمات استعمال نہیں کیں یا خدمات کے ساتھ منسلک موبائل اکاؤنٹ بند ہو جائے 

1.5

یا کسی بھی دیگر صورت میں ہم اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے دیگر اقدامات ، بشمول بنا اطلاع کے خدمات کی منسوخی ، معطلی اور اس کے علاوہ اقدامات کر سکتے ہیں۔

حصہ و: جنرل 

۔ متفرق :

1.1

آپ کو اس بات کی ضمانت دینا ہوگی کہ اکاؤنٹ ، ذاتی نوعیت کی معلومات جو خدمات کے لئے ظاہر کی گئی ہیں انہیں خفیہ رکھا جائے گا۔

1.1.1

اگر اکاؤنٹ سے چھ (6) ماہ کے عرصے تک کوئی نئی ٹرانزیکشن نہیں کی گئی تو اکاؤنٹ کو غیر فعال قرار دیا جائے گا۔

1.1.2

انفرادی کسٹمر کی موت واقع ہونے کی صورت میں بینک اکاؤنٹ استعمال نہیں کر سکتے ، جب تک عدالت سے جاری کردہ سکسیشن سرٹیفیکیٹ جاری نہ کیا جائے۔

1.1.3

اسٹیٹمنٹس

1.2

۔ تمام ٹرانزیکشنز ، فیس اور معاوضے اسٹیٹمنٹ پر ظاہر کیئے جائیں گے یا ہماری برانچوں کے ٹرانزیکشن ریکارڈ سے مہیا کیئے جائیں گے ۔ شیڈول آف چارجز کسی بھی یوفون سروس سینٹر ، فرنچائز یا

1.2.1

یو مائیکرو فائنائنس بینک لمیٹڈ کی برانچ سے حاصل کیئے جا سکتے ہیں ۔

ترامیم

1.3

یو مائیکرو فائنائنس بینک لمیٹڈ وقتاً فوقتاًشرائط و ضوابط میں ترامیم کر سکتا ہے

1.3.1

آپ کو صرف اہم تبدیلیوں کے بارے میں مناسب وقت کے اندر اطلاع دی جائے گی ۔ آپ کا اطلاع دینے کے طریقہ کار کا انتخاب ہماری صوابدید پر ہوگا ۔

1.3.2

۔ ترامیم شدہ شرائط و ضوابط سے اگر آپ متفق نہیں ہیں تو شرائط و ضوابط کی اطلاع ملنے پر سات(7) روز کے اندر خدمات منسوخ کر سکتے ہیں ہماری طرف سے ترمیم / ترامیم کی اطلاع ملنے کے

1.3.3

سات(7) روز کے اندر یا سات(7) روز کی معیاد ختم ہوجانے کے بعد اگر آپ کسی بھی وقت خدمات استعمال کرتے ہیں تو ہمیں یہ سمجھنے کا اختیار ہوگا کہ ترمیم شدہ شرائط و ضوابط کو آپ نے منظور

کر لیا ہے اور آپ اس کے پابند ہیں ۔ اگر خدمات میں تبدیلی کی وجہ سے آپ کو اپنی سم یا نیٹ ورک سروس فراہم کرنے والے کی تبدیلی یا اس کی تجدید کی ضرورت پیش آتی ہے تو خدمات کو جاری

رکھنے کے لئے جو بھی اخراجات ہوں گے اس کے ذمہ دار آپ ہوں گے یا پھر اس وقت خدمات کو جاری نہ رکھنے کے مجاز ہوں گے۔

۔ خدمات میں کسی بھی قسم کی ترامیم ، اضافوں اور اخراج کی اطلاع کے بعد آپ پر لازم ہوگا کہ باقی تفصیلات آپ ہماری فرنچائز ، کسٹمر ریلیشن شپ سینٹر ، یو مائیکرو فائنائنس بینک لمیٹڈ کی برانچ سے 

1.3.4

وصول کر سکتے ہیں 

دست کشی، سپردگی اور تقرری

1.4

ہماری خدمات سے اپنے حقوق کے نفاذ میں کسی بھی ناکامی کو حقوق سے دست کشی نہیں تصور کیا جائے گا ۔

1.4.1

۔ خدمات کے ضمن میں جو حقوق آپ کو دیئے گئے ہیں وہ آپ یو مائیکرو فائنائنس بینک لمیٹڈکی جانب سے پیشگی اجازت کے بغیر کسی دیگر فرد یا شخص کو سپرد یا تفویض نہیں کر سکیں گے ۔ 

1.4.2

ان مخصوص شرائط و ضوابط کو ہماری عام شرائط و ضوابط کے ساتھ پڑھا جائے گا ۔

1.5

ان مخصوص شرائط و ضوابط اور عام شرائط و ضوابط میں تفاوت کی صورت میں ان مخصوص شرائط و ضوابط کی فوقیت حاصل ہوگی ۔

1.5.1

بینکنگ کا ضابطہ قانون

1.6

۔ اگر آپ کوئی شکائیت درج کروانا چاہیں تو براہ مہربانی ہماری ہیلپ لائن پر رابطہ کیجئے۔ یوفون کسٹمرز کے لئے 7777 علاوہ یوفون کسٹمرز 111-282-265 ہم آپ کی شکایات پر تفتیشی کاروائی کریں گے 

1.6.1

اور قانون کے مطابق آپ سے جوابی رابطہ کریں گے ۔

جنرل

1.7

۔ اپنے یوفون موبائل کنکشن کو '' پورٹ آؤٹ '' کیلئے آپ کو مشورہ ہے کہ اپنا موبائل اکاؤنٹ بند کر دیجئے یا جاری موبائل اکاؤنٹ کے ساتھ یو فون موبائل کنیکشن کیلئے پورٹ آؤٹ کی کسی بھی درخواست کو 

1.7.1

موبائل اکاؤنٹ کو ختم کرنے کی درخواست تصور کیا جائے گا ۔ آپ کے موبائل کنیکشن کے پورٹ آؤٹ کیئے جانے سے پہلے آپ کا موبائل اکاؤنٹ بند ہوجائے گا۔

۔ جب آپ کا موبائل اکاؤنٹ جاری ہوگا تو اس دوران یوفون موبائل نمبر کی تبدیلی یا یوفون موبائل فون نمبر کی منسوخی کی درخواست پر عمل در آمد کیلئے آپ کے موبائل اکاؤنٹ کو بند کرنا ہوگا۔

1.7.2

۔ کسی بھی یوفون موبائل نمبر کیلئے سم کی تبدیلی پر موبائل اکاؤنٹ کا پنPIN بھی تبدیل کیاجائے گا ۔ اپنے موبائل اکاؤنٹ کو استعمال کرنے سے پہلے آپ اس ہیلپ لائن یوفون کسٹمرز کیلئے7777 

1.7.3

علاوہ یوفون کسٹمرز 111-282-265 سے رابطہ کر کے پن PIN کی تبدیلی کی درخواست کرنا ہوگی۔

۔ اپنی خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے یا آپ سے متعلقہ تفصیلات حاصل کرنے کیلئے آپ اس بات کیلئے رضا مند ہیں کی یو مائیکروفائنائنس بینک لمیٹڈ اور یوفون بذریعہ ای میل ،

1.7.4

ایس ایم ایس یا فون کال پر آپ سے رابطہ کریں گے۔

۔ وہ کسٹمرز جو برانچ لیس بینکنگ کیلئے پنPIN کی تصدیق کے ذریعے رجسٹر ہو رہے ہیں وہ ان شرائط و ضوابط کو منظور کر رہے ہیں۔ اگر کوئی اکاؤنٹ مسلسل دس(10) سال کے عرصے تک بند ،

1.7.5

غیر فعال رہے گا تو بینک اس کا بیلنس اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو جمع کروا دے گا۔ اس کے بعد یہ اکاؤنٹ ہولڈر کی اپنی ذمہ داری ہوگی کہ وہ اپنے بینک سے رابطہ کرکے یا اس کے ذریعے 

درخواست دے کر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے اپنا بیلنس وصول کرے۔